ممبئی ،19ڈسمبر(ایجنسی) ایک ہزار روپے اور پانچ سو روپے کے پرانے نوٹ بینکوں میں جمع کرانے کے لئے پہلے 30 دسمبر تک کا وقت دینے کے بعد اب کہا گیا ہے کہ آج سے پانچ ہزار روپے سے زیادہ جمع کرنے پر جمع کرانے والے کو جواب دینا ہوگا کہ اس نے یہ نوٹ بینک میں اب تک کیوں نہیں جمع کرائے۔
font-size: 18px; text-align: start;">ریزرو بینک کی طرف سے آج جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آج سے 30 دسمبر تک ایک بار میں یا قسطوں میں پانچ ہزار روپے سے زیادہ قیمت کے محدود نوٹ جمع كرانے والے سے پوچھ گچھ کے بعد ہی اس کے اکاؤنٹ میں جمع کئے جائیں گے۔
پوچھ گچھ کے وقت بینک کے کم سے کم دو افسران موجود ہوں گے اور پوری پوچھ گچھ آن ریکارڈ ہوگی۔